مقبول اداکارہ شوگر مافیا کیخلاف میدان میں

Dec 02, 2020 | 19:01:PM
مقبول اداکارہ شوگر مافیا کیخلاف میدان میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔
دوسری جانب ملک میں چینی کا مصنوعی بحران لا کر مہنگی فروخت کرکے عوام کو لوٹنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا اس کے خلاف حکومت نے یہ پالیسی اپنائی تھی کہ بیرون ممالک سے چینی منگوا کر مارکیٹوں میں بھجوائی تا کہ ذخیرہ اندوزچھپائی گئی چینی کم ریٹ پر مارکیٹ میں لانے پر مجبور ہو جائیں لیکن حکومت اپنے اس تجربے میں ناکام ہو چکی ہے۔
 شوگرمافیا کا زور روکنے کیلئے بشری انصاری کا بتایا ہوا طریقہ بھی کامیاب ہو سکتا ہے کہ چینی کی بجائے شکر یا گڑ استعمال کر لیا جائے جو کسان تیار کرتے ہیں۔جس کے بعد شوگر مافیا چینی کی قیمت کم کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔