بنوں، پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

Dec 02, 2020 | 17:55:PM
بنوں، پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹائون شپ جھنڈو خیل میں نامعلوم ملزموں کی انسداد پولیو مہم ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ سےایک پولیس اہلکار شہیدہو گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا  پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سمیت کے پی کے دیگر علاقوں میں پولیومہم اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ان واقعات میں پولیس اور پولیوورکر شہید ہو چکے ہیں۔کے پی کے حکومت کو ایسے واقعات روکنے کیلئے سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کیساتھ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ملوث ملزموں کو سخت سے سخت سزائیں دینا ہو نگی۔