اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں وہ عوام کے مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے، جس کے پاس کوئی ایحنڈا نہیں، گیارہ جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔