دوران فلائٹ خاتون کی عجیب حرکت، ویڈیو وائرل

Dec 02, 2020 | 09:27:AM
دوران فلائٹ خاتون کی عجیب حرکت، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لڑائی یا کوئی اور وجہ، طیارے میں غیر دانستہ طور پر ٹیلی ویژن دیکھنے میں رکاوٹ ڈالنے پر مسافر نے خاتون کے بالوں کو چیونگم سے چپکا دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :اس واقعہ کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب ایک ایئر ہوسٹس ان دونوں مسافروں کے سامنے سے گزرتی ہوئے یہ سارا واقعہ دیکھ لیتی ہے لیکن کسی رد عمل کا اظہار نہیں کرتی ، مگر عقب میں بیٹھا ایک اور مسافر سارے منظر کی ویڈیو بنالیتا ہے ،جسے بعد ازاں ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس تصویر میں مسافر خاتون عورت کے بالوں کو کافی کے کپ میں بھی ڈال رہی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں مسافروں کے درمیان ایک چھوٹی سی لڑائی اس وقت شروع ہوئی، جب ایک خاتون نے دانستہ طور پر جہاز میں چلنے والے ٹیلی ویژن کا نظارہ اپنے بالوں سے روکا۔

 
 مزید یہ کہ اگلی نشست پر بیٹھی ہوئی خاتون جن کے لمبے بال تھے، انہوں نے اپنے بالوں کو سیٹ کی پچھلی جانب کردیا یہ احساس کئے بغیر کہ اس عمل سے پیچھے سیٹ پر بیٹھا مسافر پریشان ہوگا۔مزید یہ  کہ مشتعل مسافر چیونگم سے خاتون مسافر کے بال چپکادیتی ہے ، یہیں نہیں بلکہ  وہ ایک کلپر کےذریعے خاتون کے بال کاٹ کر کافی میں ڈال دیتی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ لڑائی اصل تھی یا نہیں۔