بلوچستان کے بارے  اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ، سینیٹر عرفان صدیقی 

Aug 02, 2025 | 19:06:PM
بلوچستان کے بارے  اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ، سینیٹر عرفان صدیقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپوزیشن اتحاد سے سوال کیا ہے کہ کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا جسے ساری دنیا نے تسلیم کیا ہے؟

تفصیلا تکے مطابق  ہفتہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے،اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کا بغض اپنی جگہ، لیکن کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا جسے ساری دنیا نے تسلیم کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبا کے حقوق کا تذکرہ اچھی بات ہے لیکن کیا برسوں سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں چن چنُ کر قتل کئے جانے والے پنجابیوں کے خون سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پی پی 87 سسے ملک احمد خان بھچر  کی سیٹ پر اہم خاتون کو ٹکٹ دینے کا فیصل