موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

Aug 02, 2022 | 13:08:PM
موٹر سائیکلوں, قیمتوں ,چائنیز کمپنیز ,سپر پاور بائیکس, سپر سٹار کمپنی
کیپشن: موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غریب کی سواری جیب پربھاری،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سونامی غریب طبقے کی سواری بھی چھیننے لگا ۔

مقامی موٹر سائیکل بنانے والی چائنیز کمپنیز نے بھی قیمتوں میں 5 سے 20 ہزار اضافہ کردیا،سپر پاور بائیکس 70 سی سی 5ہزار،125  سی سی 7ہزار مہنگی ہوگئی،سپر پاور بائیکس 150 سے 200سی سی 15 سے 20 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

یونیک بائیکس 70 سے 100 سی سی 5 ہزار مہنگی کردی گئی،ڈیلیکس بائیکس 70 سی سی 5 ہزار روپے  کی ہو گئی،اس کے علاوہ سپر سٹار کمپنی نے بھی بائیکس 5 ہزار روپے تک مہنگی کردیں .

تیز رفتار لوڈر رکشہ 100 سے 200 سی سی 15 سے 30 ہزار مزید مہنگے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیںگاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر