سندھ حکومت کا پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے صاحبزادے کیلئے وظیفے اور علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان 

Aug 02, 2021 | 19:49:PM
سندھ حکومت کا پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے صاحبزادے کیلئے وظیفے اور علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے مالی مشکلات کا شکارپاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے کیلئے وظیفے اور علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اکبرلیاقت علی کی اہلیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط کے ذریعے تعاون کی درخواست کی تھی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی خان کیلئے ماہانہ 2 لاکھ روپے وظیفے کا اعلان کیا،لیاقت علی کے صاحبزادے اکبر لیاقت کے علاج کے اخراجات بھی سندھ حکومت ادا کرے گی ،اکبر لیاقت علی خان کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو غریب کا خیال نہیں۔ جھوٹ بولنے اورسیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔بلاول