لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فائرنگ ۔۔ زخمی نوجوان دم توڑ گیا

Aug 02, 2021 | 16:45:PM
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فائرنگ ۔۔ زخمی نوجوان دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     ( 24نیوز)نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا افغا ن باشندہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ایمر جنسی کے احاطے میں دم تو ڑ گیا۔

  ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کے مطابق مقتول افغان باشندہ تھا جسے گولی لگنے پرطبی امداد کے لئے تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

دوسری جانب مقتول پر فائر نگ کرنے والا ملزم ایمرجنسی گیٹ پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والے ہوشیار۔۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا