کھانا پکانے کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کھانا پکانے کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا۔
لاہورشہر میں گیس بحران سنگین ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے کیونکہ سسٹم پر گیس قلت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیاہے،کھانا پکانے کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ طور پر گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔
کمپنی نے دن میں کھانا پکانے کے اوقات میں تین دفعہ گیس فراہمی کا فیصلہ کر رکھا ہے،صبح ساڑھے پانچ سے نو، دوپہر بارہ سے دو بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول بنایا گیاہے جبکہ شام میں ساڑھے پانچ سے نو بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول بنایا گیا ہے لیکن شیڈول کے باوجود گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سبسڈی پر تحفظات: حکومت کی تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر شارٹ فال بڑھنے سے پریشر ڈاؤن ہونے لگا ہے ،موجودہ جنگی حالات کی وجہ سے کمپنی کو گیس قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔