ہوشیار!پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا

Apr 02, 2026 | 09:15:AM
ہوشیار!پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے تاہم آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 50 سال بعد چاند کی جانب انسان کا تاریخی سفر، آرٹیمس 2 روانہ