محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا

Apr 02, 2023 | 23:33:PM
 محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا
کیپشن: قومی کرکٹر محمد عامر (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کر کٹ کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے  آخر کار گرین سگنل دیدیا ۔

سابق کرکٹرمحمدعامرکوپاکستان کی طرف سےجلدانٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نےسابق قومی کرکٹرمحمدعامرکے مینجرسے  رابطہ کیا ہے۔

محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتاہےمحمدعامرانٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں،محمدعامرکوسلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں۔

 ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمدعامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں،محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

یہ بھی پڑھیںاسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے