پاکستان اور چین کے درمیان 3 سال بعد زمینی تجارت بحال ، مریم نواز کی مبارکباد

Apr 02, 2023 | 21:11:PM
پاکستان اور چین کے درمیان 3 سال بعد زمینی تجارت بحال ، مریم نواز کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے چین اور پاکستان کے درمیان زمینی تجارت بحال ہونے پر دونوں ملکوں کی عوام اور  حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کو مبارک ہو،تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے، 2020 میں بندش کے بعد اب 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا بڑی خوشی کی خبر ہے ، نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا ، نومبر 2019 میں بند ہوگیا تھا ۔ 

خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی ،وزیراعظم شہبازشریف اور صدر شی جن پنگ پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی، نوازشریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا 

پاکستان مسلم لیگ(ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے ،چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے،فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک اور چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے ،سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی ، الحمداللہ۔