’کبوتر جا جا جا ‘بھاگیہ شری نے کونسا نیا کام شروع کردیا؟

Apr 02, 2022 | 22:50:PM
بھاگیہ ،شری، ٹی وی، شو،
کیپشن: بھاگیہ شری ٹی وی شو میں (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم’میں نے پیار کیا‘اور فلمی گیت’ کبوتر جا جا جا‘سے شہرت پانے والی اداکارہ بھاگیہ شری نے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی کی ہے۔ ان دنوں وہ مشہور ڈانس ریئلٹی شو ’سمارٹ جوڑی‘میں اپنے شوہر ہمالیہ داسانی کے ساتھ  مدمقابل کے طور پر نظر آ رہی ہیں۔ دونوں کو شو میں شائقین کی جانب سے کافی پیار مل رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’سمارٹ جوڑی‘شو میں آئے روز ان کی شادی شدہ زندگی سے جڑی باتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد سسرال میں ان کے ابتدائی دن کیسے گزرے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں بھاگیہ شری بتاتی ہیں کہ شروع میں ان کے شوہر اداکارہ سے بہت ناراض تھے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شو کے میزبان منیش پال بھاگیہ شری سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے شادی کے بعد گھر کیسے سنبھالا، تو بھاگیہ شری بتاتی ہیں کہ جب وہ اپنے سسرال گئی تھیں، تو کھانا تو آتا تھابنانا، صرف روٹی نہیں آتی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے ذہن میں ناراضگی تھی کہ تم ماں کی طرح کھانا نہیں بناتی ہو۔ پہلے کھانا پکایا جاتا تھا۔ پھر جیسے ہی کھانا ختم ہوتا چائے چڑھ جاتی۔ اس کے ہٹتے ہی دوبارہ کھانے کی تیاریاں ہو نے لگتی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by StarPlus (@starplus)

ویڈیو میں بھاگیہ شری نے کہا کہ یہ دیکھ کر میں اس وقت سوچتی تھی کہ یہ لوگ کتنا کھانا کھاتے ہیں باپ رے۔ اب ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ شائقین شو میں ان کی تال میل کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو، بھاگیہ شری اور ہمالیہ داسانی سمارٹ جوڑی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے مقابلہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کو ایک ایپی سوڈ کے 10 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔بھاگیہ شری اور ہمالیہ داسانی کی پہلی ملاقات اسکول میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان دھیرے دھیرے قربت بڑھتی گئی۔ دونوں نے اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھنے کا فیصلہ کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ بھاگیہ شری نے ہمالیہ داسانی سے 1990 میں شادی کی تھی۔ اس وقت ان کے والدین اس شادی کے خلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے بچے سے کیا کہہ دیا ؟ ویڈیو تیزی سے وائرل