پی ڈی ایم اجلاس میں نہ بلا کر ہماری توہین کی گئی ،نبیل گبول

Apr 02, 2021 | 21:25:PM
پی ڈی ایم اجلاس میں نہ بلا کر ہماری توہین کی گئی ،نبیل گبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم اجلاس میں نہ بلا کر ہماری توہین کی گئی ، اب اگریہ دوبارہ بلائیں گے تو ہوسکتا ہے کہ ہم نہ جائیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ اجلاس میں ہمیں بھی بلانا چاہئے تھا، اگر پی ڈی ایم والے اپنے راستے الگ کرناچاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی مسلم لیگ ن نے مخالفت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ختم ہو جائےگایا نہیں؟