کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ختم ہو جائےگایا نہیں؟

Apr 02, 2021 | 21:04:PM
کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ختم ہو جائےگایا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دارالافتا پاکستان اور دارالافتاسعودی عرب نے روزے میں کورونا ویکسین لگانے پر اتفاق کیا، اسی طرح جامعتہ الازہر اور دارالافتاعرب امارات نے بھی روزہ میں کورونا ویکسین لگانے پر اتفاق کیاہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہناہے کہ کورونا کی ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مفتی اعظم سعودی عرب نے بھی روزہ کے دوران ویکسین لگوانا جائز قراردیاہے، ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، شریعت اسلامیہ بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے،عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاط تدابیر اختیار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت کے بجائے آپس میں ہی دست و گریبان ہو چکی، حافظ حسین احمد