ہمارے لئے استعفےٰ دینا ممکن نہیں، راجہ پرویز اشرف

Apr 02, 2021 | 19:44:PM
ہمارے لئے استعفےٰ دینا ممکن نہیں، راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہمیں پارلیمان کے اندر رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا ہے ،شائد ہمارے لئے یہ ممکن نا ہو کہ ہم استعفے دیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے نائب صدر ،پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے درمیان جو اہم ایشو ہے وہ استعفوں کا معاملہ ہے۔ پی ڈی ایم دس جماعتوں پر مشتمل نہیں ہے پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، اس اتحاد کا بنیادی مقصد مظبوط اپوزیشن ہے کل کو ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے گے۔
پرویز اشرف نے کہا کہ پچھلے دنوں سے جو بیان بازی ہورہی ہے بڑے افسوس کی نات ہے، نہیں ہونی چاہئے تھی۔ ہم نے باپ سے تو ووٹ حاصل ہی نہیں کئے ہمیں تو ن لیگ کا ووٹ ملا ہے، سینیٹر دلاور خان کا تعلق ن لیگ سے تھا ۔دلاور خان باپ کے نہیں ن لیگ والوں آپ کے تھے ،شکوے ہم بھی کرسکتے ہے ، آپ بتائیں پنجاب میں ن لیگ کے سینیٹر کن کے ساتھ اتحاد کرکے منتخب ہوئے۔ ن لیگ کے تمام امیدوار پنجاب سے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے کامیاب ہوئے مگر ہم نے اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں سے گزارش کرتا ہو کہ بیان بازی نا کریں مل بیٹھ کر بات کرتے ہے۔ میڈیا کے ذریعے ہمیں ہر بات نہیں پھیلانی چا ہئے، ہمین آپس مین فون پر بات کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بڑے دانشمند سیاست دان ہیں۔ مولانا فضل الرحمان معاملے کو دیکھ رہے ہوں گے دیگر ذمہ دار بھی سمجھدار لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک سے پہلے ہی حکومت کا مہنگائی سے پریشان عوام پروار