آج موسم کیسا رہے گا؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں آج بھی شدید گرمی ہوگی اور شہر کا پارہ پھر 41 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائدکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 20فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:برائلر گوشت کی او نچی اڑان۔۔آج کا ریٹ جانیے!