حکومت عمران خان کو جیل سے نہیں نکال سکتی،ناصر بٹ 

Sep 01, 2025 | 23:53:PM
حکومت عمران خان کو جیل سے نہیں نکال سکتی،ناصر بٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کو جیل سے نہیں نکال سکتی۔ 

 24نیوز کے پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو2 سالوں سے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں لیکن وہ ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں۔

ماضی میں بھی ایاز صادق کی کوششوں سے تحریک انصاف سے مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن بانی پی ٹی آئی کے رویے کی وجہ سے یہ مذاکرات ناکام ہوئے،ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف کو کہہ رہی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو سلجھانے کیلئے تیار ہیں لیکن تحریک انصاف میں دس گروپ ہیں،کوئی کہتا ہےکہ  حکومت سے مذاکرات کرنے چاہئے کوئی کہتا ہے کہ مذاکرات نہیں کرنے چاہئے،ان کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بانی ہی ٹی آئی اپنے رویے کی وجہ سے مشکل میں تھے،وہ سیکھنے کو تیار نہیں،شاید وہ تب سیکھیں جب وہ چودہ سال کی سزا پوری کرلیں گے،ناصربٹ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کسی کندھے کے ذریعے  جیل سے باہر آنا  چاہتے ہیں تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی،وہ عدالت کے ذریعے ہی جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ 

 مری میں بیٹھک کے حوالے سے سوال پر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ مری میں جو بیٹھک ہوئی اس میں ضمنی الیکشن کی بات ہوئی کہ کس کوٹکٹ دینی ہے اس کے علاوہ اس بیٹھک کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد سے روکا جا رہا ہے؛ ہمایوں مہمند