اللہ تعالیٰ نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی، انکو محفوظ رکھنا پہلی ترجیح ہ، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی،کسی بھی جگہ حفاظتی بندتوڑنے کے ٹیکنیکل کام میں مداخلت نہیں کی،آبادی کوسیلاب سے بچانا اور انسانی جانوں کو محفوظ رکھنا میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جھنگ کے نواحی تریموں بیراج پہنچ گئیں ، انہوں نے وہاں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سکاڈا کنٹرول روم میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تریموں بیراج سے تاریخ کا سب سے بڑا ریلا گزرا۔بروقت اقدامات سے ناصرف ملتان بلکہ دیگر علاقے بھی نقصانات سے محفوظ رہے۔ جھنگ میں سیلاب سے پہلے دو لاکھ 98ہزار آبادی کا انخلاء ہوا۔جھنگ میں تقریباً ایک لاکھ 19ہزار کے لگ بھگ مویشیوں کوسیلابی ریلے کی آمد سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مویشیوں کے لئے چارہ اور ونڈا وغیرہ دیا جارہا ہے۔ 102لائیو سٹاک ورکر گاؤں گاؤں جاکر مویشیوں کی دیکھ بحال اور علاج معالجہ کررہے ہیں۔ ضلع جھنگ میں سیلاب متاثرین کے لئے 21ریلیف کیمپ قائم، تقریباً750 متاثرین مقیم ہیں۔ سیلاب سے جھنگ کے 181 موضع متاثرہ ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے آخری فرد تک ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی،انہوں نے سیلاب متاثرین کی تلاش کے لئے ڈرون، تھرمل امیجنگ کیمرے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میں لانے کا حکم بھی دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ جہاں مدد کی ضرورت ہے، وہاں امداد پہنچائیں گے،جھنگ کی محرومیاں ختم کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی،کسی بھی جگہ حفاظتی بندتوڑنے کے ٹیکنیکل کام میں مداخلت نہیں کی۔ آبادی کوسیلاب سے بچانا اور انسانی جانوں کو محفوظ رکھنا میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔ ہر صورت میں انسانی آبادی کو بچانے کو ترجیح دی گی اور دی جائے گی۔ کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر اور پوری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا،اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی