پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کیلئےانتظامیہ تیار

Sep 01, 2025 | 15:10:PM
پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کیلئےانتظامیہ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) آج یکم ستمبر 2025 سے پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تصور کیا جائے گا، ان کی واپسی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ہیں، اس حوالےسےایک معلوماتی پروگرام 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پردیکھا جاسکتاہے۔

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے اس سے قبل 30 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جسے بعد ازاں دو ماہ کی توسیع دے کر 31 اگست تک بڑھایا گیا، اب یہ مدت ختم ہو چکی ہے اور آج سے یہ افراد غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔

پاکستان میں پی او آر کارڈ ہولڈرز کی تعداد تقریباً 13 لاکھ ہے،31 اگست کو رضاکارانہ واپسی کا آخری دن قرار دیا گیا تھا، جبکہ یکم ستمبر سے ایف آئی اے کی زیر نگرانی نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر واپسی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، فارن نیشنل سکیورٹی ڈیش بورڈ واپسی کے اس عمل کی نگرانی کرے گا۔