نرگس فخری پہلی مرتبہ شوہر کے ساتھ منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد بالآخر اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔
یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
ویڈیوز میں نرگس اور ٹونی کو پہلی بار شادی کے بعد ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:حاملہ نہیں،افواہیں پھیلانا بند کی جائیں:ماورا حسین نے خاموشی توڑ دی
ان کے ساتھ مشہور فلم میکر فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹونی کو کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔
رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025ء میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔
تقریب نہایت نجی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے اور مہمانوں کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔