ٹرمپ بچپن ،جوانی میں کیس لگتےتھے، ویڈیو وائرل

Sep 01, 2025 | 09:55:AM
 ٹرمپ بچپن ،جوانی میں کیس لگتےتھے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کی زندگی کے 78 سال پر محیط ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنے بچپن اور جوانی کے ایام میں کیسے دکھتے تھے، اس اے آئی ویڈیو کو دیکھ کر خود امریکی صدر نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سے تیار کردہ یہ ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی ہے جس میں وہ بچپن سے لے کر آج تک اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں دکھائے گئے ہیں۔

یہ ویڈیو جو پہلی بار "ٹرمپ کا ارتقاء” کے عنوان سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی، اسے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو صدر ٹرمپ کی ایک سے 78 سال کی عمر تک کی زندگی کے مختلف مراحل کی دلچسپ منظر کشی کرتی ہے۔

 یہ ویڈیو 1946 سے 2025 تک کی ان کی زندگی کے مختلف مراحل پیش کر رہی ہے۔

 امریکی صدر کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر دوبارہ پوسٹ کیا۔

انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ "یہ ناقابل یقین ہے۔ یہ کس نے کیا؟ صدر DJT