اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آبادسمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 6ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کےجھٹکے 10 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، مری اور منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور،مہمند،چارسدہ ، تخت بھائی، نوشہرہ ، دیربالا ، کمراٹ، پشاور ، ضلع صوابی ، اپردیر ، دیر لوئر، خال تیمرگرہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر آئے، راولاکوٹ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، اٹک، میانوالی، ضلع خیبر ، لنڈی کوتل اور جمرود میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
شرینگل،براول دیر اور لرجم ، چارسدہ، ہری پور ، اپر سوات مٹہ اور گردونواح میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت، افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلے کا مرکز افغانستان سے 23 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔