پاکستان جیتا تو ایک کٹا قربان, ایک مین آف دی میچ کے نام, 100سکور کرنے پر بھی کٹا

Sep 01, 2023 | 23:22:PM
پاکستان جیتا تو ایک کٹا قربان, ایک مین آف دی میچ کے نام, 100سکور کرنے پر بھی کٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان جیتا تو ایک کٹا قربان, ایک مین آف دی میچ کے نام, 100سکور کرنے پر بھی کٹا، بھارت ہارا تو کٹا کھانے آسکتا ہے۔

فیصل آباد کے ایک شہری نےایشیا کپ میں پاک بھارت کے تگڑے مقابلے کے پیش نظر پاکستان کے میچ جیتنے پر اپنا کٹا انعام میں دینے کا اعلان کر دیا، شہری کی جانب سے مین آف دی میچ آنے والے کھلاڑی کو بھی کٹا انعام میں دینے کا اعلان کر دیا، شہری کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی گئی کہ وہ بھی آ کر کٹے کا گوشت کھا سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر محمد رضوان دستبردار ہو گئے

شہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اگر 2 یا 3 کھلاڑی بھی سینچری بنائیں تو سب کو ہی کٹا تحفے میں دیا جائے گا، جیت کے جشن میں کٹے کا گوشت تمام دوست احباب کو کھلایا جائے گا، ویرات کوہلی سے متعلق شہری نے کہا کہ وہ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد زیادہ دل برداشتہ نا ہو وہ پاکستان آئے اور کٹے کا گوشت انجوائے کرے ، پاکستانیوں کا دل بڑا ہے اس لئے سارے بھارتی کھلاڑی آئیں اور کٹے کا گوشت کھائیں۔

شہری کا مزید کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ پاکستان اگر میچ ہار جاتا ہے تو وہ کٹا فروخت کر کے بجلی کا بل ادا کر دے گا کیوںکہ آج کل بجلی کے بل حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ شہری کی جانب سے کٹے کو پاکستان کا جھنڈا پہنا کر بالکل تیار کر دیا گیا ہے۔