وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس 

Sep 01, 2021 | 20:07:PM
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے شرکت کی، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور دیگرسینئر افسران بھی شریک ہوئے ۔

دوران بریفنگ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے168 منصوبوں کیلئے42 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، منصوبوں میں 29 ارب روپے مالیت کے 128 جاری منصوبے جبکہ 12 ارب روپے مالیت کے 40 نئے منصوبے شامل ہیں۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، انہوں نے ملکی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی اعانت سے چلنے والے وظائف کے پروگرام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم نے صوبوں میں وفاقی حکومت کی معاونت سے چلنے والی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس کے علاوہ وزیراعظم کی وفاق کی جانب سے مہیا کردہ مالی وسائل کے بہترین استعمال کے حوالے سے نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے نظام تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے بھی جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ،وزیر اعظم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے : شاہ محمود قریشی