طالبان کی سپریم کونسل کااجلاس ختم،نئی اسلامی حکومت سےمتعلق اہم فیصلے

Sep 01, 2021 | 19:33:PM
طالبان کی سپریم کونسل کااجلاس ختم،نئی اسلامی حکومت سےمتعلق اہم فیصلے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کابل(24 نیوز)طالبان کی سپریم کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ،جس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی زیر صدارت قندھار میں ہوا جبکہ یہ اجلاس ہفتے کے روز سے پیر تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان سے اچھے برتا ﺅکا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔ترجمان طالبان نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے سب کو مکمل ہدایات دے دی ہیں اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کردیا ہے۔طالبان کی جانب سے تاحال حکومت سازی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ملابرادر سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد قندھار سے کابل روانہ ہوگئے ہیں اور جلد ہی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ اراضی سکینڈل,نیب انکوائری بند کرنے کی مکمل دستاویزات سامنے آ گئیں