بھارتی اداکارراج کمار  کو لڑکی سے  اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ ا۔اہم راز فاش

Sep 01, 2021 | 12:50:PM
بھارتی اداکارراج کمار  کو لڑکی سے  اظہار محبت کرنا مہنگا پڑ ا۔اہم راز فاش
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر انسان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات ہوتے جو ساری زندگی نہیں بھول پاتے،بھارتی اداکار راج کمار راؤ نوجوانی میں   شاہ رخ خان کے بڑے فین تھے اور شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا تھا،یہاں تک کہ  بھارتی اداکار مرتے مرتے بچ گئے۔

اداکار راج کمار راؤنےماضی  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے سکول کے دنوں میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر اداکار بنوں یہی وجہ تھی کہ جب میں نے کالج میں قدم رکھا تو اپنی تمام بری عادتیں ختم کردیں اور اداکاری پر توجہ دینا شروع کردی۔بھارتی اداکار راج کمار راؤ نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں نے شاہ رخ خان کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھی تھی۔ کالج میں مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی جو بالکل فلم میں انجلی نامی لڑکی جیسی تھی۔ میں نے اس لڑکی کی ماں کو تلاش کیا اور پھر کسی نہ کسی طرح ہم دونوں ملاقاتیں کرنے لگے لیکن بدقسمتی سے اس کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا۔اس وقت ایسا آیا کہ لڑکی کے بوائے فرینڈ نے ہمیں دیکھ لیا  اور اس نے 25 لڑکوں کے ساتھ مل کر میری پٹائی کی وہ مجھے گولی مارنا چاہتے تھے لیکن میرے دوستوں نے موقع پر پہنچ کر مجھے وہاں سے بچایا۔ یہ واقعہ میری زندگی کا اہم حصہ ہے اور میں اس کو کبھی بھی بھول نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل گرل نایاب قتل کیس ۔ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ ریمانڈ منظور