نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے :خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے، چیئرمین نیب کو ایل این جی کے مہنگے سودے نظر نہیں آتے، ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔ ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے، ہمارا ہمیشہ مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں وزیروں کا نیب سے کیا تعلق جو گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں، کل حکومت نے تاریخ کا سب سے مہنگا ایل این جی کا سودا کیا، امید ہے آج چیئرمین نیب نے بھی اخبار پڑھا ہوگا۔ چینی میں 800 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، گندم میں 400 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، ادویات میں ڈیڑھ سو ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہوں صاف اور شفاف ہوں ،سیاست میں مفاہمت یا مذاحمت نہیں ہوتی، سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا زور۔۔ مزید 101 افرادچل بسے۔۔3559 نئے مریض رپورٹ