غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ،علی پرویز ملک

Oct 01, 2025 | 18:49:PM
غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ،علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ طویل مدتی پائیداری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ہے،ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک  نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی،پشاور بلاک کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ہائی کاربیکس-امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور ماری انرجیز کے ایم ڈی فہیم حیدر ملاقات میں  موجود تھے۔سی ای او امریکن انرجی نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں، ہائی کاربیکس-امریکن انرجی، ماری انرجیز اور فاطمہ پیٹرولیم کے درمیان نئی شراکت سے پشاور بلاک میں ایکسپلوریشن فعال ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کاربیکس-امریکن انرجی پشاور کے علاوہ  تین دیگر بلاکس پر بھی کام کر رہی ہے ۔

اس موقع پر  علی پرویز ملک نے کہا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے  شراکت داری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، طویل مدتی پائیداری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز میں اصلاحات انڈسٹری ماہرین کی مشاورت سے کریں گے، اس اقدام سے موثر، شفاف اور سرمایہ کاری دوست ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ طویل مدتی پائیداری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومتی اصلاحات کا بنیادی مقصد ہے،ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس،بانی پی ٹی آئی نے قانونی کوارڈینیٹرز تبدیل کردیئے