ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی: نیتھن لیون

Oct 01, 2025 | 10:46:AM
ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی: نیتھن لیون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر میدان میں اُترے، تو یہ اُن کی بڑی غلطی ہوگی۔

نیتھن لیون، جو 139 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ اگرچہ پرتھ اور برسبین کی وکٹیں روایتی طور پر باؤنس والی ہوتی ہیں، مگر اسپنر کی موجودگی میچ کی رفتار میں اہم فرق ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر ٹیم میں ایک سپنر ہونا چاہیے کیونکہ وہ کھیل کے ٹیمپو کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کسی اسپنر کی مہارت ان وکٹوں سے میل کھاتی ہو تو وہ آسٹریلیا میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے ‘‘ ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر شامل ہیں، جن میں جوفرا آرچر، گَس ایٹکنسن، جوش ٹنگ، برائڈن کارس اور مارک ووڈ شامل ہیں، جبکہ بین اسٹوکس اور میتھیو پاٹس سپورٹ فراہم کریں گے۔

سپن باؤلنگ کے شعبے میں صرف ایک خصوصی سپنر، شعیب بشیر، کو منتخب کیا گیا ہے  جبکہ آل راؤنڈر ول جیکس اُن کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نیتھن لیون نے کہا کہ سچ کہوں تو انگلینڈ کی ٹیم وہی ہے جس کی ہمیں توقع تھی، مکمل طور پر جارحانہ فاسٹ بولروں پر مشتمل۔

آسٹریلیا میں غیر ملکی اسپنرز کی کارکردگی اکثر متاثر کن نہیں رہی، یہی وجہ ہے کہ پرتھ میں انگلینڈ کے آل-پیس حملے کی توقع کی جا رہی ہے، لیکن لیون سمجھتے ہیں کہ اسپنرز کو نظرانداز کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔