چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران سنگل سیٹ ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک 

Oct 01, 2025 | 10:40:AM
چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران سنگل سیٹ ہیلی کاپٹر گرنے سے ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران طیارہ گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

چائنا نیوز سروس کے مطابق 55 سالہ شخص کی شناخت تانگ فیجی کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنا سنگل سیٹ ہیلی کاپٹر (الٹرا لائٹ کو ایکسیئل روٹر) اڑا رہا تھا جو زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر زمین پر گرتا ہے اور اس میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے ‘‘ ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

تانگ فیجی کا تعلق صوبہ سیچوان کے شہر گوانگیوان سے تھا اور وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم دوئین پر اپنے فالوورز کے لیے پرواز کو لائیو دکھا رہے تھے۔

 حکام کے مطابق حادثے کے مقام سے ان کی لاش مل گئی ہے، تانگ کے تقریباً ایک لاکھ فالوورز تھے، رپورٹس کے مطابق ان کا ہیلی کاپٹر صرف 115 کلوگرام وزنی تھا اور اس کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار یوان (68 ہزار 400 ڈالر) تھی۔

اپنی حالیہ ویڈیوز میں تانگ نے بتایا تھا کہ ان کا ہیلی کاپٹر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 600 میٹر بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔