نواز شریف کے استقبال کیلئے جو زیادہ لوگ لائے گا اسے کیا ملے گا؟ لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل

Oct 01, 2023 | 23:12:PM
نواز شریف کے استقبال کیلئے جو زیادہ لوگ لائے گا اسے کیا ملے گا؟ لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

سینئر رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ لے کر مینارِ پاکستان پہنچیں۔

جس کے بعد دوڑ لگ گئی ہے کہ کون پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پنڈال تک لانے میں کامیاب ہوگا۔

اسی چکر میں بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ زیادہ لوگوں کو ن لیگ کے جلسے میں لانے والوں کو لالچ دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگ لے کر آنے والے کو نئی ’ہونڈا 125‘ موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’یہ بہت بڑا اعلان ہے، مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی، آپ سب کو بتایا جارہا ہے کہ جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے دو ’ہونڈا 125‘ انعام میں دیا جائے گا ، یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں‘۔

اسٹیج پر پیچھے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔