بھارت میں خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ

ملزم موقع سے فرار، مقدمہ درج، تلاش جاری ہے، بھارتی پولیس 

Oct 01, 2023 | 18:40:PM
بھارت میں خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ
کیپشن: بھارتی پولیس کے مطابق خاتون عمارت کے گرانڈ فلور پر کلینک چلاتی ہیں جبکہ پہلی منزل پر ان کی رہائش بھی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ڈاکٹر پر کلینک کی عمارت میں سیڑھیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت، 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی تاریخ میں توسیع

بھارتی پولیس کے مطابق خاتون عمارت کے گرانڈ فلور پر کلینک چلاتی ہیں جبکہ پہلی منزل پر ان کی رہائش بھی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ملزم حملے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔