وزیراعظم سے ڈینش وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 01, 2021 | 20:53:PM
ڈنمارک کے وزیرخارجہ، ملاقات،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،ا فغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران، معاشی تباہی کوروکنے کیلئے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے بہت اہم ہے،افغانستان کے استحکام کیلئے جامع سیاسی ڈھانچہ اہم ہے،وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری ،توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات