آرمی چیف کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Apr 16, 2024 | 22:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی  جس میں مختلف سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر  بات چیت ہوئی، سعودی مہمان  نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تذویراتی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات کو سراہا، دونوں ممالک کے عوام میں بھائی چارے کی تعریف کی اور سعودی وفدکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری، درخواست نیپرا کو موصول