امریکی سینیٹ میں پیش پابندیاں۔افغانستان کا سخت ردعمل

Oct 01, 2021 | 19:44:PM
افغانستان سخت ،رد عمل
کیپشن: رہنماافغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی )امریکی سینیٹ میں افغانستان اور اس کے حمایتوں پر پابندیوں سے متعلق پیش کیے گئے بل پر طالبان حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامی پر پابندیاں امریکا کی افغانستان میں فیل ہونے والی پالیسیوں کو دہرائیں گی۔افغان وزارت داخلہ کے پریس ڈائریکٹر قاری سید خوستی نے امریکی سینیٹ میں پیش بل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا کو افغانستان میں 20 سال تک طاقت کے استعمال سے سبق سیکھنا چاہیے کہ اس دوران انہوں نے طاقت کے استعمال سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔قاری سید خوستی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی افغانستان امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر مبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں پاکستان کے کردار سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ واضح کر چکا ہے کہ بل میں پاکستان کا کردار بلا جواز اور افغانستان کے حوالے سے 2001 سے جاری پاک امریکا تعاون کی روح کے منافی تصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو ایک سال جیل کی سزا