کم ویکسی نیشن شرح والے اضلاع میں لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا

Oct 01, 2021 | 19:39:PM
کم ویکسی نیشن۔اضلاع۔انڈور ۔اجازت
کیپشن: فائل فوٹو۔لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) پنجاب میں کم ویکسی نیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا، لاک ڈاﺅن کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا۔
 مارکیٹ اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لئے 50 فیصد آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہو گی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی بھی رات 12تک صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لئے اجازت ہو گی، انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی، آﺅٹ ڈور شادیوں میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد شرکت کر سکیںگے۔
 تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔ سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی، آﺅٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لئے کھلیں گے، تمام نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی، تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے، کنٹرولڈ سیاحت کے لئے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی، تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اک بے وفا کے زخموں پر ، مرہم لگانے ہم گئے‘۔اداکارہ سارہ علی خان کا شعر کس کیلئے ؟