عراق سے آنیوالے مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج، قرنطینہ سنٹر میں جانے سے انکار

Oct 01, 2021 | 18:11:PM
مسافروں، قرنطینہ سینٹر، جانے سے انکار
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عراق سے کراچی آنے والے مسافروں نے قرنطینہ سینٹر میں جانے سے انکار کر دیا، مسافروں کے احتجاج کے باہر ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹس بند کردیئے گئے،ائیرپورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف اور پولیس کو طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق زائرین نجف سے فلائی بغداد کی پرواز سے کراچی پہنچے تھے،انتظامیہ نے انہیں قرنطینہ سنٹرز جانے کا کہاجس پر مسافروں نے احتجاج شروع کردیا،انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹس بند کر دیئے،ائیرپورٹ پر احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،سی اے اے کا کہناہے کہ اربعین سے متعلق مسافروں کو لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، شہباز گل