انتظار ختم۔۔۔ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے نئے سیزن کا پرومو جاری

Oct 01, 2021 | 12:17:PM
ترک، ڈرامہ سیریل، کورولوش عثمان،
کیپشن: ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے نئے سیزن کے پرومو  کی فوٹو

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے نئے سیزن کا پرومو جاری کر دیا گیا۔ 

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر   کورولوش عثمان سیزن 3کی پہلی قسط کا دوسرا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ۔ نئے سیزن کی پہلی قسط 6 اکتوبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔ ترک ڈراموں کے شائقین ڈرامے کے تیسرے سیزن کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہےہیں۔ واضح رہےکہ ترکی کے ڈراموں نے پوری دنیا میں اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فاقے۔۔50 فیصد شہریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں:WFPرپورٹ