16 سالہ لڑکی سیاحتی مقام پر لگے گول جھولے سے گر کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زبیر اعوان) ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو میں جھولے سے گر کر 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی،لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرنو کےمقام پر جھولے سے گر کر جاں بحق ہونیوالی لڑکی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز کو موصول ہوئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی گول جھولے پر بیٹھی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور چلتے جھولے سے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گئی، لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے لڑکی کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔جھولے سے گرنے کے بعد لڑکی شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس ، نان فائلرز کیلئے بڑی خبر