شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں بلکہ حوصلہ شکنی کریں،روبی انعم
اس جیسی بری چیز کوئی نہیں، حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، نوجوان بچیاں غلط اثر لے سکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ روبی انعم نے شوبز سے وابستہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ طلاق کو پروموٹ کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں ۔
معروف اداکارہ روبی انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے طلاق کے معاملے پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا جائے اور اس بات پر تعجب کااظہارکیاکہ خواتین طلاق کو پروموٹ کر رہی ہیں۔
روبی انعم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک بڑی مشہور اداکارہ فخر سے کہتی ہیں کہ انہوں نے شادی کے 35 سال بعد طلاق لی کیونکہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 35 سال کہنے کا مطلب وہ اداکارہ نہیں جس متعلق سمجھا جا رہا ہے، وہ ایسے ہی عام بات کر رہی ہیں کہ کوئی بھی اداکارہ یہ کیوں کہتی ہے کہ انہوں نے شادی کے 35 سال یا اتنے سارے سال بعد طلاق لی؟
روبی انعم نے کہنا تھا کہ طلاق جیسی بری چیز کوئی نہیں، ہر کسی کو اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، طلاق کو پروموٹ کرنے سے نوجوان بچیاں غلط اثر لے سکتی ہیں،اداکاراؤں کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ انہوں نے شادی میں بہت ظلم برداشت کیے، انہیں اچھی اور مثبت باتیں بتانی چاہئیں، بری باتیں بتا کر طلاق کو پروموٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔
روبی انعم نے کہا کہ شوبز سے وابستہ خواتین سمیت دوسری خواتین کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تشدد برداشت نہیں کرسکتی تھی،اس لیے طلاق لی اور یہ کہ شادی کے بعد تشدد برداشت کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح سیخ پاہوگئے
معروف اداکارہ نے کہاکہ وہ کسی بھی شوبز خاتون کا نام نہیں لے رہیں، وہ عام رجحان پر بات کر رہی ہیں، روبی انعم نے کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر شوبز سے وابستہ تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ شادی جیسے رشتے کو پروموٹ کریں، وہ طلاق کی ترویج نہ کریں، طلاق برا عمل ہے، اسے برا کہا جائے اور اس کی حوصلہ شکنی کی جائے۔