وزیر اعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

Nov 01, 2022 | 18:57:PM
وزیر اعظم ,شہباز شریف ,سرکاری دورے, بیجنگ
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جارہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف چین کے 2روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

اعلیٰ چینی حکام نےبیجنگ ایئرپورٹ پر وزیراعظم اوران کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے 2روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کر یں گے۔

پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیرمواصلات مولانااسعد محمودوزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وفد کاحصہ ہیں۔