پریانکا چوپڑا کی تین سال بعد بھارت واپسی،ویڈیو وائرل

Nov 01, 2022 | 12:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پریانکا چوپڑا کی تین سال بعد بھارت واپسی،ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بین القوامی شہرت یافتہ بھارتی مس انڈیا اور اداکارہ پریانکا چوپڑا 3 سال بعد اپنے ملک بھارت میں واپس جا رہی ہیں اپنی واپسی پر بہت پرجوش ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام  اسٹوری پر اپنی فلائٹ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ٹکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’تقریباََ 3 سال بعد بالآخر گھر جا رہی ہوں ‘۔

آج صبح وہ بھارت ایئرپورٹ پہنچی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بہت خوش ہے اور اس کا ندازہ ان کی مسکراہٹ دیکھ کر لگایا جا سکتا ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی تھی۔

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی پیدائش کے بعد رواں برس اپریل میں ان کی بھارت میں آمد متوقع تھی۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔