دورہ پاکستان ۔۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی 

Nov 01, 2021 | 17:07:PM
ویسٹ انڈیر کرکٹ ٹیم
کیپشن: ویسٹ انڈیز کی وومن کرکٹ ٹیم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں ٹیم پیر کی صبح کراچی پہنچی۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز آٹھ ، گیارہ اور چودہ نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔
ٹیم تین دن تک مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی۔ 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کریگے ، ٹیم اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جمخانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔
جبکہ پاکستان کی ٹیم منگل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی،کورونا کا شکار تین قومی ویمن کرکٹرز6 نومبر تک آئسو لیشن میں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک ریٹائر منٹ لے رہے ہیں؟؟؟اہم اعلان کردیا