طلبا کیلئے اہم خبر۔۔نئی داخلہ پالیسی کا اعلان

Nov 01, 2021 | 14:29:PM
محکمہ ایجوکیشن نے نئی داخلہ پالیسی جاری کردی
کیپشن: نئی داخلہ پالیسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کالج ایجوکیشن نےداخلوں کے لئے نئی  پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالج ایجوکیشن نےطلبا کے لئے کالج میں داخلے کا طریقہ کار واضح کردیا۔ داخلے کیلئے میٹرک کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل جمع کرایا جائےگا۔  نادرا کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، طالبعلم کا ب فارم 6 عدد تصاویر، والد کا شناختی کارڈ بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ داخلے کے خواہشمند طلبا کو تمام دستاویزات آن لائن کالج ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر جمع کرانا ہوگا۔  کالج ایجویشن کی آفیشل ویب سائٹ www.seccap.dgsc.gov.pk ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج۔۔تاریخ کااعلان ہو گیا