این اے133ضمنی الیکشن۔۔امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Nov 01, 2021 | 12:53:PM
الیکشن کمشن نے حلقہ این اے 133 کے امیدواروں کی فرست جاری کردی
کیپشن: الیکشن کمیشن پاکستان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرنگ آفیسر نے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7 کے مسترد کئے گئے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 133 کے لئے کل 21  امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جبکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر بھٹہ اور شائستہ پرویز ملک  ،پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید کے کاغذات مسترد  کرنے کے ساتھ اکمل خان ، رضوان الحق ، محمد عظیم ، محمد عنبر کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 133 کا ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔ الیکشن کیمشن نے بتایا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 11 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو 12 نومبر کو انتخابی نشانات جاری کئے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:انوکھا شوہر۔۔بیوی کی شادی اسکے عاشق سے کرا دی