برٹنی اسپیئرز پر نشے میں گاڑی چلانے کا مقدمہ، عدالت میں پیشی مقرر

May 01, 2026 | 13:23:PM
 برٹنی اسپیئرز پر نشے میں گاڑی چلانے کا مقدمہ، عدالت میں پیشی مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی جنوبی کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں عدالت میں پیشی مقررہوگئی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وینچورا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 30 اپریل کو برٹنی اسپیئرز کے خلاف شراب اور منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کے جرم میں ایک معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کیا۔
 استغاثہ کے مطابق گلوکارہ نے مبینہ طور پر الکحل اور منشیات کے اثر میں گاڑی چلائی، جس کے بعد ان کی 4 مئی کو وینچورا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں پیشی طے کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چونکہ مقدمہ نسبتاً کم درجے کا ہے، اس لیے امکان ہے کہ ان کے وکیل عدالت میں ان کی نمائندگی کریں گے اور ذاتی حاضری ضروری نہیں ہوگی۔
 پراسیکیوشن حکام کا کہنا ہے کہ برٹنی کو الکحل یا منشیات کے اثر میں خطرناک ڈرائیونگ کے اعتراف کا موقع دیا جاسکتا ہے،جو ایسے ملزمان کے لیے معمول کی قانونی رعایت سمجھی جاتی ہے جن کا ماضی میں ڈی یو آئی ریکارڈ نہ ہو، خون میں الکحل کی مقدار کم ہو اور کسی حادثے یا جانی نقصان کا واقعہ پیش نہ آیا ہو،اگر یہ قانونی رعایت منظور ہوگئی تو برٹنی اسپیئرز کو 12 ماہ کی پروبیشن، لازمی ڈی یو آئی کلاسز اور ریاستی جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی الفاظ بولنے میں مشکل،کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو پھر وائرل
واضح رہے کہ 4 مارچ کو کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے برٹنی سپیئرزکو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ وینچورا کاؤنٹی ہائی وے پر اپنی بلیک بی ایم ڈبلیو تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں چلاتی پائی گئیں، پولیس کے مطابق ان میں اس وقت واضح طور پر نشے کی علامات موجود تھیں، جس کے بعد انہیں فیلڈ سوبرائٹی ٹیسٹ سے بھی گزارا گیا۔
واقعے کے چند ہفتے بعد ان کے نمائندے نے تصدیق کی تھی کہ 44 سالہ گلوکارہ نے رضاکارانہ طور پر علاج کے لیے بحالی مرکز میں داخلہ لیاہے۔