عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا قوی امکان

May 01, 2026 | 12:54:PM
 عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائے جانے کا قوی امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ہوگی، 17 مئی کی شام چاند کی عمر اکثر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو گی، مطلع صاف رہا تو اتوار کوچاند دیکھا جا سکے گا اور یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی،پیشگوئی کے مطابق رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو ذو القعد 30 دن کا ہوگا اور عید 28 مئی بروز جمعرات کو ہوگی البتہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

ماہرین کے مطابق چاند کی رویت کا انحصار صرف چاند کی عمر پر نہیں بلکہ موسم، مطلع کی صورتحال، افق پر چاند کی بلندی اور غروب آفتاب کے بعد چاند کے موجود رہنے کے دورانیے پر بھی ہوتا ہے۔ اسی لیے ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی سرکاری سطح پر اعلان کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ اسلامی سال کا اہم مذہبی تہوار ہے، جو 10 ذوالحجہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فی لیٹر نئی قیمت مقرر!وزرات توانائی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا