PSL:شائقین آج 1 ٹکٹ پر 2 میچ دیکھیں گے

May 01, 2025 | 12:29:PM
PSL:شائقین آج 1 ٹکٹ پر 2 میچ دیکھیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے میچ میں شائقین آج شام کے میچ کے لیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈرسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ایس لیگ سیزن ٹین کے 20واں میچ ملتان سلطانزاورکراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3:30  شروع ہوگا اس کے بعد رات 8:30 لاہور قلندرزکا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔

مزید پڑھیں:شاہین اور حارث نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

شائقین کی سہولت کے لیے پی سی بی نے درج ذیل انتظامات کیے ہیں شائقین کو دھوپ سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی۔

تمام انکلوژر میں واٹرکولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین میچ کےدوران تازہ دم رہ سکیں۔

 شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اور کیپ لے کرآئیں۔

شائقین کو ٹھنڈا اورہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کے لئے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال دستیاب ہوںگے۔

 میڈیکل ایڈوائزری میچ کے دن صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے پی سی بی کی ضروری ہدایات دیں ہیں۔