پاکستانی پنجابی فلم "سپر پنجابی"12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

May 01, 2023 | 23:42:PM
 پاکستانی پنجابی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی پنجابی فلم "سپر  پنجابی"12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم"سپر  پنجابی"12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر،صائمہ بلوچ،ثنا،ناصر چنیوٹی ،سلیم البیلا،قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کی ایک تقریب رواں ہفتے لاہور میں ہوگی جس میں پوری کاسٹ شرکت کرئے گی۔

افتخار ٹھاکر نے اس سلسلہ میں"سٹی فورٹی ٹو"کو بتایا کہ یہ فلم پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے جس میں سعودی عرب,انڈونیشیا اور ہانگ کانگ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر الریاض میں فلم چار اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ"سپر پنجابی" تفریح سے بھر پور فلم ہے جس دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے۔